شرجیل انعام میمن کا جماعت اسلامی کے امیر کے بیان پر ردعمل

کراچی: جماعت اسلامی کے امیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل  انعام میمن نے کہا ہے کہ ہر سال بجٹ کے موقع پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے سندھ حکومت پر الزامات لگانا حافظ نعیم کی پرانی عادت ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حافظ نعیم نے جس انداز میں "نوراکشتی” کا الزام لگایا ہے، وہ دراصل ان کی اپنی سیاسی بے وزنی کا اظہار ہے۔ سندھ حکومت نے تعلیم کے شعبے کو ہمیشہ ترجیح دی ہے،    تعلیم و صحت کی بہتری نے  کے لئے جتنے  اقدامات پاکستان  پیپلز پارٹی نے کئے اتنے تاریخ میں کسی نے نہیں  کئے۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سندھ میں تعلیم، صحت، پانی اور انفراسٹرکچر پر جو ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، وہ کسی نورا کشتی کا نتیجہ نہیں بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مسلسل عوامی خدمت کا ثبوت ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ حافظ نعیم کو اگر سندھ کے تعلیمی نظام کی فکر ہوتی تو وہ آواز بلند کرتے کہ 18ویں ترمیم کے باوجود وفاقی حکومت سندھ کے حصے کی رقوم بروقت کیوں نہیں دیتی؟سندھ کا تعلیمی بجٹ صرف اعداد نہیں بلکہ زمینی سطح پر اسکولوں کی بحالی، اساتذہ کی بھرتیوں اور دیگر تعلیمی پروگرامز میں نظر آتا ہے۔حافظ نعیم کو چاہیے کہ وہ الزامات کی سیاست کے بجائے سندھ کے عوام کے لیے مثبت سوچ رکھیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں