کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کے 4 منصوبے کے 3 حصے ہیں۔ پانی کینجھر سے کراچی تک لانا وفاق کی ذمہ داری ہے،کراچی میں پانی کی تقسیم اور لائننگ ہماری ذمہ داری ہے۔
سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے آگمنٹیشن کےلیے 100 فیصد رقم رکھ دی ہے،بجلی کی پیداوار کےلیے منصوبے محکمہ توانائی نے بنائے ہیںِ۔کے بی فیڈر کی لائننگ کےلیے 20 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے حصے کے پورے پیسے رکھے ہوئے ہیں،ڈی سالنیشن کےلیے 5 ملین گیلن کا 1 منصوبہ رکھا گیا ہے،ڈی سالنیشن ایک مہنگا عمل ہے۔