رپورٹس کے مطابق زندہ بچ جانے والا مسافر برطانوی شہری ہیں جنھوں نے حادثے سے متعلق میڈیا کو تفصیلات بھی بتائی ہیں۔
بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر فلائٹ میں سیٹ 11A پر ایک مسافر اس حادثے میں زندہ بچ گئے ہیں جو کہ اس وقت ’ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زندہ بچ جانے والے مسافر نے میڈیا سے اپنا بورڈنگ پاس شیئر کیا جس پر ان کا نام اور سیٹ نمبر 11A درج تھی۔
زخمی مسافر نے اس حادثے متعلق بات کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ’ٹیک آف کے تیس سیکنڈ بعد ایک زوردار آواز آئی اور پھر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ یہ سب بہت جلدی میں ہوا۔
