وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا بچوں سے مشقت کے خلاف عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ بچوں سے مشقت کے خاتمے کے لیے ہمارا عزم مزید مضبوط ہے،سندھ حکومت نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے اسکول داخلہ مہم کو مزید مؤثر بنایا ہے،چائلڈ لیبر کے خلاف قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بچوں سے مشقت کرانا جرم ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔بچوں کے تحفظ اور تعلیم کے فروغ کے لیے سندھ حکومت نے خصوصی بجٹ مختص کیا ہے۔آئی ایل او کنونشن پر مکمل عملدرآمد ہماری اولین ترجیح ہے۔چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے سماجی تنظیموں اور یونیسیف کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سنہ 2025ء میں سندھ میں چائلڈ لیبر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی،اسکول واپسی مہم کے تحت ہزاروں بچے مزدوری سے نکال کر تعلیم کی طرف لائے گئے،چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے آگاہی مہمات تسلسل سے جاری ہیں،بچوں کے لیے صحت، تعلیم، تحفظ اور فلاح کے اقدامات پر کام جاری ہے۔
