کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر کی عیدالاضحیٰ کے حوالے سے صفائی مہم، چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کی نگرانی میں سرگرمیاں جاری
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران کے ہمراہ عیدالاضحیٰ کے پیش نظر جاری صفائی مہم کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی کے انتظامات، خاص طور پر جراثیم کش اسپرے، عرقِ گلاب سے سڑکوں کی دھلائی اور آلائشوں کی بروقت صفائی سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ لی۔
چیئرمین نے موقع پر موجود سینیٹیشن عملے کو ہدایات دیں کہ ان ایام میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں مشکور ہوں میئر کراچی مرتضی وہاب اور سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے افسران کا جن کے تعاون سے ہم اپنے علاقے میں سرخرو ہوئے اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے احکامات کے پیش نظر عوام کی سہولت اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کو صاف ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام عملہ متحرک رہے گا۔
اس موقع پر مقامی رہنماؤں اور علاقہ مکینوں نے صفائی مہم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن اور سولیڈ ویسٹ مینجمنٹ کے اقدامات کو سراہا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ وائس چیئرمین رانا محمد عارف ،قادر بروہی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ممتاز شیخ، انتخاب حیدر کونسل ممبر حافظ عمران، کثیر تعداد میں عوام اور علاقائی معززین بھی موجود تھے
