چئیرمین کورنگی ٹاون سے کلک کی جانب سے پراپرٹی سروئیر سے ملاقات

کراچی: چئیر مین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے کلک کی جانب سے پراپرٹی سروئیر سے ملاقات کی اس موقع پر ان کے ہمراہ کلک-اربن یونٹ کے کوآرڈنیٹر جواد جیلانی، شاہ رخ اور دیگر بھی موجودتھے۔

چئیرمین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے کہا کہ کورنگی ٹاون میں گھروں، دکانوں اور پلاٹوں کی گنتی شروع کردی گئی، پراپرٹی سروے کا مقصد کورنگی ٹاون کو ٹیکس وصولی کے قابل بنانا ہے۔ کلک منصوبہ عالمی بینک کے تعاون سے تقریبا ایک سال میں مکمل ہوگا انہوں نے کہا کہ کلک-اربن یونٹ کوآرڈنیٹر جواد جیلانی کی سر براہی میں آپ لوگ اچھا کام کر رہے ہیں اور اسپرٹ کو قائم و دائم رکھے اور اسی ٹیم ورک کی طرح کام کریں اور کورنگی ٹاون پراپرٹی سروے بہت اہمیت کا حامل ہے سروے کے مکمل ہونے پر کورنگی ٹاون کے ریونیو میں اضافہ ہو گا اور اس ریونیو سے ہم کورنگی ٹاون میں مزید ترقیاتی کام کرا کر کورنگی کو گل گلزار بنائیں گے

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کورنگی کی فلاح و بہبود کیلیے دن رات کام کر رہے ہیں اوربہت جلد کورنگی کا نقشہ تبدیل ہو جاۓ گا ہم چاہتے ہیں کہ کورنگی کی عوام کو ان کی دہلیز پر بلدیاتی سہولیات میسر آسکے  اور انشاللہ بہت جلد کورنگی ماڈل ٹاون کا اعزاز حاصل ہو گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں