عیدالاضحیٰ کے بھتر انتظامات پر چیئرمین موڑو میربحر کی میونسپل کمشنر الہی بخش سیال کی تعریف

کراچی: میئر کراچی مرتضی وہاب،ایم پی اے علی احمد جان نے چیئرمین مورڑو میر بحر ٹاؤن علی اکبر،میونسپل کمشنر الہی بخش سیال کے ہمراہ مورڑو میر بحر ٹاؤن کے مختلف کلیکشن اور کیمپوں کا دورہ کیامیئر کراچی نے ٹاؤن چیئرمین علی اکبر کو آلائشیں بروقت اٹھانے پر خراج تحسین پیش کیا

ایم۔پی۔اے۔علی احمد جان نے لگائے گے کیمپ پر موجود بہترین عیدالاضحی کے تینوں دن بلدیاتی سہولیات عوام تک پہچا نے پر ٹاؤن چیئرمین اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا

چئیرمین مورڑو میربحر ٹاؤن علی اکبر نے میئر کراچی کو بتایا کہ مثالی بیک اپ پلان کی بدولت عیدالضحی کے تینوں دن بروقت آلائشیں اٹھانے کا کام کامیابی سے ہمکنار رہا،صاف ستھرا صحت مند ماحول فراہم کرنے میں کامیاب مورڑو میربحر ٹاؤن کے سلوگن کو منتخب بلدیاتی نمائندگان،افسران وعملے نے عملی طور پر کامیاب بنایا،شکایتی مراکز۔کیمپس  مکمل طور پر فعال رہے جہاں شکایات کے ازالے کو فوری طور پر یقینی بنایا گیا

عیدالضحی میں آلائشیں اٹھانے کے بعد ٹاؤن کی حدود میں جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کے کام کا آغاز کیا گیا۔چئیرمین مورڑو میربحر ٹاؤن نے عیدالضحی کے تینوں دن از خود دورے کرکے آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے کام کا معائنہ کیا جبکہ شکایتی مراکز پر انہوں نے بذات خود شکایتیں وصول کرکے متعلقہ افسران کو ان کے حل کی ہدایت کی

اس دوران انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بروقت آلائشیں اٹھانے کے بہترین انتظامات کو عملی طور پر کامیاب بنایا جس پر  ٹاؤن کے منتخب بلدیاتی نمائندگان،افسران وعملے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ٹاون کے مکینوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کا جو عزم کیا تھا الحمداللہ وہ کامیاب رہا

انہوں نے کہا کہ جس طرح عیدالضحی میں شب وروز خدمات سر انجام دیکر عوام کو جو ریلیف پہنچایا گیا ہے وہ قابل تعریف ہے،ہم نے تہہ کررکھا ہے کہ کام کسی کا بھی ہو  ٹاون کی عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کیا،عیدالضحی ایک بڑا اور چیلنجنگ ٹاسک تھا جس پر صرف سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ پر انحصار نہیں کیا جاسکتا تھا اسی لئے بیک اپ پلان تیار کیا جو بہترین ثابت ہوا

انہوں نے میونسپل کمشنر الہی بخش سیال۔ڈائریکٹر سینٹیشن اعجازدلبر۔واراکین کونسل سمیت دیگر افسران وعملے کی کاوشوں کو سراہا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں