کراچی: چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب، وائس چیئرمین اسحاق تیموری اور میونسپل کمشنر دریا خان پتافی عید کے تینوں روز آلائش آپریشن کو مانیٹر کرنے کے لئے میدان عمل میں موجود رہے۔ لیاقت آ ٹاؤن میں قائم مختلف کلیکشن پوائنٹ اور شکایاتی مراکزپرصفائی ستھرائی اور آلائشیں اُٹھانے کے بعد چونے کے چھڑکاؤ کے کام کا معائنہ کیا،اس موقع پر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔
صفائی ستھرائی اور آلائش آپریشن پر مامور ذمہ دار محکموں کے افسران و عملے سے ملاقات کی۔چیئرمین فراز حسیب نے آلائشیں اُٹھانے اوران آلائشوں کو ٹھکانے لگانے پر افسران و عملے کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اُٹھانے کا کام مزید تیز کیا جائے جبکہ آلائشیں اُٹھانے کے بعد چونے کے چھڑکاؤ اور جراثیم کش اسپرے کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ جراثیم کا خاتمہ ممکن ہو۔لیاقت آباد ٹاون میں صفائی ستھرائی کے نظام کومزید بہتر بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتوں کو برؤے کار لایاجائے۔
انہوں نے کہا کہ لیاقت آباد ٹاؤن میں آلائش آپریشن% 98مکمل کر لیا گیا ہے اور جو باقی رہ گیا ہے جو آج رات تک انشاء اللہ مکمل کرلیا جائے گااس حوالے سے متعلقہ محکمے کا عملہ مصروف عمل ہے۔اہلیان لیاقت آباد ٹاؤن کو صاف و شفاف ماحول فراہم کرنے کے لئے مستقل بنیادوں پر صفائی مہم جاری رکھی جائے تاکہ عوام کو صاف و شفاف شہری اور معاشرتی ماحول مہیاء کیا جاسکے۔بعد ازاں چیئرمین فراز حسیب نے شکایتی مراکز پر موصول ہونے والی شکایات کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کی اور موصول ہونے والی شکایتوں پر فوری کاروائی کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
واضح رہے کہ عید الاضحی کے تینوں روزسندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ اپنی ذمہ داری بروقت ادا نہیں کرسکا، سینی ٹیشن کی مشینریز اور عملے نے عید کے تینوں روز آلائشیں اٹھانے کے حوالے سے مصروف رہا، جس کی وجہ سے آپریشن آلائش بروقت مکمل کیا گیا، دوسری جانب یوسی چیئرمینز و اراکین یوسی کمیٹی،لیاقت آباد ٹاون کے افسران بھی آلائش آپریشن کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں تاکہ عوام کو آلائشوں سے پاک ماحول مہیا کیا جاسکے
متعلقہ محکمے کے مطابق لیاقت آباد ٹاون سے عید الاضحی کے تین دنوں لاکھوں کی تعداد میں آلائشوں کو رہائشی علاقوں سے اُٹھا کر لینڈ فل سائڈ پر ڈمپ کیا گیا، اور ٹاون میں معمول کی صفائی ستھرائی کا کام بھی جاری رہا۔
