عوام کو آلائشوں کے حوالے سے کوئی مشکل نہیں ہونے دینگے:چیئرمین کورنگی ٹاؤن

کراچی: کورنگی ٹاون نے عیدالاضحی کے دوسرے روز بھی ہزاروں آلائشیں اُٹھا کر ٹھکانے لگانے میں کامیابی ہو گئی۔

چیئر مین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ اور میونسپل کمشنر کورنگی ٹاون  غلام فرید کی سر براہی اور مکمل نگرانی میں یونین کمیٹیز کے چیئر مین، وائس چیئر مین ، وارڈ کونسلر ز اور کورنگی ٹاون  کے افسران کی باہمی ٹیم ورک کے ساتھ عید الاضحی پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوۓ کورنگی ٹاون ایک بار پھر میونسپل سروسز کی فراہمی میں بازی لے گیا عید الاضحی کے پہلے دوسرے روز بھی برق رفتاری کے ساتھ گلیوں محلوں اور اجتماعی قربان گاہوں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اُٹھا کر ٹھکانے لگا دیا گیا بعد ازاں چونے کا چھڑکاؤ اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی کیا گیا۔

چئیر مین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے یو سی آفس کا دورہ موقع پر حبیب اللہ بھنگر، مرتضی میمن، قاری اسرار، محمد ہارون، نوید راجپوت، عرفان غنی، جاوید اعوان، ندیم جاپانی، عامر گل اور ٹی ایم سی کے افسران بھی موجود تھےچیئر مین  کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے کہا کہ منتخب نمائندوں اور افسران کی باہمی ٹیم ورک اور عوامی مشاورت و تعاون کے ذریعے کورنگی ٹاون میں عید الاضحی میں ایک مرتبہ پھر سرخرو ہوئی ہے  کورنگی ٹاون  کی حدود میں ہر ممکن طریقے سے صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنانے پر کورنگی ٹاون کے تمام محکموں کے ملازمین خصوصا سینی ٹیشن کے اہلکاروں کو شاباشی دی  عید الاضحی  کے پہلے اور دوسرے روز کورنگی ٹاؤن کی جانب سے لگاۓ گۓ کلیکشن پوائنٹ کیمپ  کا تواتر کے ساتھ دورہ کر کے عید الاضحی پر الائشوں کے کے تلف کرنے کے عمل کی نگرانی کرتے رہے چئیر مین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ  نے یونین کمیٹیز کے چیئر مین، وائس چیئر مین ، واڈ کونسلرز ،  کورنگی ٹاون کے تمام متعلقہ افسران کو مبارکباد پیش کی

چئیر مین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے کہا کہ کورنگی نے عیدالاضحی پر باہمی ٹیم ورک کے ساتھ انجام دیا جا ریا ہے کورنگی کی حدود میں عید الاضحی کے  دنوں میں آلائشیں پر وقت اُٹھا کر ٹھکانے لگانے کے لئے 04 کلیکشن پوائش بنائے گئے ہیں کورنگی کے مختلف محکموں کے افسران ایمر جنسی پلان کی مکمل مانٹرنگ کر رہے ہیں علاقائی سطح سے الائشوں کو اٹھا کرا سے فوری ٹھکانے لگانے کے لئے تمام دستیاب وسائل برؤے کار لاۓ جارہےہیں چیئر مین کورنگی نے بتایا کہ آج عیدالاضحی کے دوسرے روز  بھی کورنگی سے ہزاروں آلائشوں کو گلیوں محلوں اور اجتماعی قربان گاہوں سے اٹھا کر ٹھکانے لگایا گیا   انہوں نے مزید بتایا کہ الحمد اللہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کے حوالے کورنگی سے کوئی بھی بڑی شکایت موصول نہیں ہوئی انشا اللہ ترتیب دئے گئے موثر پلان پر عملد رآمد کرتے ہوئے آج اور کل بھی عوام کو آلائشوں کے حوالے سے کوئی مشکل نہیں ہونے دینگے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں