کراچی: چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب،ٹاؤن مونسپل کمشنر دریا خان پیتافی کے ہمراہ لیاقت آباد ٹاؤن کے کلیکشن پوائنٹس اور شکایاتی مراکزپرصفائی ستھرائی اور آلائشیں اُٹھانے کے کام کا معائنہ کیا۔ چیئرمین فراز حسیب نے عید کے پہلے روز لیاقت آباد مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پرٹاؤن کا عملہ بھی انکے ہمراہ موجود ہے۔
آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے پر افسران و عملے کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان، اور متعلقہ محکمے کے افسران کو ہدایت کی کے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اٹھانے کا کام تیز کیا جائے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے جبکہ آلائشیں اُٹھانے کے بعد چونے کے چھڑکاؤ کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ جراثیم کا خاتمہ ممکن ہو اور عوام کو صحت مند ماحول فراہم کیا جاسکے۔
انہوں نے لیاقت آباد ٹاؤن میں قائم کلیشن پوائنٹس اور شکایتی مراکز پر موصول ہونے والی شکایات کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کی اور موصول ہونے والی شکایتوں پر فوری کاروائی کی ہدایات جاری کیں۔ عید الاضحی کے تینوں روزسندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ اور ٹاؤن کا عملہ اپنے اپنے مقرر کردہ علاقوں میں آلائشوں کو اٹھانے میں رات دن مصروف رہیگا۔
واضح رہے کہ ٹاؤن میں آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے کام کی ذمہ داری سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ہے جو اپنی پوری تندہی کے ساتھ اپنی ذمہ داری انجام دے رہا ہے اس کے باوجود،ٹاؤن چیئرمینز،بلدیاتی افسران بھی مسلسل اس کام کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ عوام کو آلائشوں سے پاک ماحول مہیا کیا جاسکے۔
