آلائشیں مقررہ مقامات پر رکھیں، انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں:چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن

کراچی:عیدالاضحیٰ کے بابرکت ایّام میں جہاں ہر دل قربانی کے جذبے سے معمور ہے، وہیں منگھوپیر ٹاؤن انتظامیہ شہریوں کو صاف، محفوظ اور پُرسکون ماحول فراہم کرنے کے لیے شب و روز سرگرمِ عمل ہے۔

چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن، حاجی نواز علی بروہی اپنی روایتی جذبۂ خدمتِ خلق کے تحت روزانہ فیلڈ میں موجود رہتے ہیں اور صفائی کے نظام کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی خود کر رہے ہیں۔

عید کے پہلے روز سے شروع ہونے والی خصوصی صفائی مہم کو غیر معمولی وسعت دی گئی ہے۔ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ  کے تعاون سے مختلف علاقوں میں کیمپس قائم کیے گئے ہیں، جہاں تربیت یافتہ عملہ ہمہ وقت متحرک ہے۔

چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے یونین کونسلز، اہم شاہراہوں، رہائشی علاقوں اور جام چکرو LFS پوائنٹ کا مسلسل دورہ کیا، موقع پر موجود عملے کو ہدایات دیں، اور شہریوں کی شکایات کو فوری طور پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

چیئرمین نواز علی بروہی نے کہا کہ "عید الاضحٰی صرف جانور کی قربانی کا دن نہیں، بلکہ اپنی ذات اور وقت کو عوامی خدمت کے لیے وقف کرنے کا نام ہے۔ میرا ایمان ہے کہ عوام کے درمیان موجود رہنا ہی اصل سعادت ہے۔”

جام چکرو LFS پوائنٹ پر اب تک ساڑھے تین ہزار ٹن سے زائد آلائشیں منتقل کی جا چکی ہیں، جن میں ضلع ویسٹ، ضلع سینٹرل  کی آلائشیں بھی شامل ہیں۔ یہ کراچی کے بڑے صفائی آپریشنز میں سے ایک ہے، جس میں سینکڑوں گاڑیاں، لوڈرز، اور تربیت یافتہ عملہ چوبیس گھنٹے بغیر وقفہ کام کر رہا ہے۔

چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے مزید کہا کہ "یہ محض صفائی مہم نہیں بلکہ ایک عبادت ہے، جسے ہم قومی و دینی ذمہ داری سمجھ کر انجام دے رہے ہیں۔ سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ کی ٹیمیں جس جذبے سے کام کر رہی ہیں، وہ قابلِ فخر اور لائقِ تحسین ہے۔”

منگھوپیر ٹاؤن کے ہر علاقے میں چونے کا چھڑکاؤ، جراثیم کش اسپرے، اور آلائشوں کی بروقت تلفی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ وائس چیئرمین، یوسی چیئرمینز اور دیگر منتخب نمائندے بھی فیلڈ میں متحرک ہیں، جو چیئرمین کی قیادت میں براہِ راست عوامی خدمت انجام دے رہے ہیں۔

عوام سے اپیل کرتے ہوئے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے کہا کہ "یہ شہر ہمارا ہے، اور صفائی ہماری مشترکہ زمہ داری ہے براہ کرم آلائشیں مقررہ مقامات پر رکھیں، انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، تاکہ ہم سب مل کر ایک صاف، صحت مند اور خوشحال ماحول قائم کر سکیں۔”منگھوپیر ٹاؤن کی جانب سے ہیلپ لائنز اور کمپلین پوائنٹس عید کے تینوں دن مکمل فعال رکھے گئے ہیں، جہاں موصول ہونے والی ہر شکایت پر فوری کارروائی کی جا رہی ہے۔ پوری ٹاؤن انتظامیہ مکمل تیاری کے ساتھ سرگرم ہے تاکہ شہری اپنے تہوار کو اطمینان، خوشی اور تحفظ کے ساتھ گزار سکیں۔”یہ عید صرف قربانی کی نہیں، بلکہ عوامی خدمت کی عید ہے  اور ہم اس خدمت کو عبادت کا درجہ دیتے ہیں۔ جب تک ایک گلی بھی آلائش سے متاثر ہے، ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔”

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں