ٹاؤن گڈاپ چیئرمین و میونسپل کمشنر کی ہدایات پر عیدالاضحی کے موقع پر عیدگاہوں میں صفائی و ستھرائی کے خصوصی انتظامات

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ، وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو اور میونسپل کمشنر احمد یار کی خصوصی ہدایات پر عیدالاضحی کے موقع پر شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھا لیے گئے ہیں۔

گڈاپ ٹاؤن کی تمام بڑی عیدگاہوں میں صفائی و ستھرائی کے خصوصی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، جبکہ جراثیم کش چونا بھی چھڑکا جا چکا ہے تاکہ نمازیوں کو صاف اور صحت مند ماحول میسر آسکے۔

مزید برآں، عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں اور دیگر مسائل سے متعلق فوری کارروائی کے لیے شکایتی کیمپس بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔ یہ کیمپس عید کے ایام میں چوبیس گھنٹے فعال رہیں گے تاکہ شہری کسی بھی پریشانی کی صورت میں فوری رابطہ کرکے حل حاصل کرسکیں۔

انتظامیہ کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور کسی بھی شکایت یا تجویز کے لیے قریبی کیمپ سے رجوع کریں۔

چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا ہے کہ "ہماری اولین ترجیح عوام کی سہولت اور صفائی کا بہترین معیار برقرار رکھنا ہے، تاکہ گڈاپ ٹاؤن کی عوام بکرا عید کی خوشیوں کو مکمل اطمینان اور سکون کے ساتھ مناسکیں

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں