الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں پرتشویش کا ظہار

کراچی: الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان نے کہا ہے کہ الیکٹرونکس مارکیٹ میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں ناقابل برداشت اور سخت تشویش کا باعث ہیں۔

اپنے جاری بیان میں محمد رضوان عرفان نے کہا کہ موبائل فون مارکیٹ میں اسٹار سٹی کے سامنے ڈاکو تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔اس سے قبل بھی بنک سے رقم لانے پر ڈیلرز لوٹے جاچکے ہیں لیکن ملزمان گرفتار نہیں کیے جاسکے اور تاجروں کے نقصانات کا ازالہ نہ ہوسکا۔

الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان نے وزیراعلی، وزیر داخلہ، آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں روپے ٹیکس ادا کرنے والی مارکیٹوں میں پولیس کی نفری انتہائی کم ہے،جس کے سبب کاروباری مراکز جرائم پیشہ عناصر کی جنت بن گئے ہیں۔لاء اینڈ آرڈر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا سخت نوٹس لے کر الیکٹرونکس اور موبائل مارکیٹوں کو فوری اور موثر تحفظ فراہم کیا جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں