نیو کراچی ٹاؤن چیئرمین کی زیرصدارت عیدالاضحی کے موقع پربلدیاتی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس

کراچی: چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کی سربراہی میں عیدالاضحی کے موقع پر انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقادہوا۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے انتظامات کے حوالے سے تمام محکموں کے افسران سے رپوٹ طلب کرلی۔

اجلاس میں ڈائریکٹر سینی ٹیشن محمد مشتاق خان،انچارج بی اینڈ آر فیصل صغیر،ڈائریکٹر باغات عظمت علی شاہ،نیو کراچی ٹاؤن کی مختلف یونین کونسل کے چیئرمینز و وائس چیئرمینز اراکین کونسل کی بڑی تعداد میں شرکت۔

افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ عید الاضحی پرعوام کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

نیو کراچی ٹاؤن کے افسران عید قرباں کے تینوں روز آلائش آپریشن کو مانیٹر کرنے کے لئے میدان عمل میں موجود رہیں۔عید الاضحی سے قبل مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں نماز عید کی اجتماع گاہوں (عید گاہوں) کی صفائی کو بھی یقینی بنایا جائے راستوں کو ہموار کیا جائے تاکہ عید کی نماز کے لئے عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر اہلیان نیو کراچی ٹاؤن کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی مسلسل جاری رکھی جائے،نیو کراچی ٹاؤن کے افسران یونین کمیٹیز کی سطح پر یوسی چیئرمینز و اراکین یونین کمیٹی سے رابطے میں رہیں اور علاقائی مسائل کو باہمی مشاورت سے حل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں مختلف مقامات پر کلیکشن پوائنٹ اور شکایاتی مراکزقائم کئے جائیں گے جہاں متعلقہ محکموں کے افسران و عملہ اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے گا۔ان شکایتی مراکز سے علاقوں میں صفائی ستھرائی کے ساتھ آلائشیں اُٹھانے اور اُن کو ٹھکانے لگانے کی مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ آلائشیں اُٹھانے کے بعد چونے کے چھڑکاؤ اور جراثیم کُش ادویات کا اسپرے کیا جائیگا تاکہ عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی ممکن ہوسکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں