کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے 2 سے سے زائد قیدی فرار ہوگئے
ان قیدیوں میں شامل نوجوان غلام حسین عبداللہ گوٹھ اپنے گھر پہنچا تو ماں نے اسے گلے سے لگایا اور قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اگلے ہی لمحے اپنے بیٹے کو واپس جیل پہنچا دیا۔
رپورٹ کے مطابق بیوہ خاتون کا کہنا تھا کہ رات ساڑھے تین بجے اس کا بیٹا غلام حسین گھر آیا اور رو کر بتایا کہ وہ جیل سے فرار ہوگیا ہے۔
ماں بیٹے کی بات سنتے ہی رات کو چار بجے اسے لے کر خود جیل کے دروازے پر پہنچ گئی۔
خاتون کا کہنا تھا کہ اس کا بیٹا بے گناہ ہے، اسے صرف ایک موبائل فون میں اپنے دوست کے ساتھ لی گئی تصویر کی بنیاد پر چوری کے مقدمے میں ملوث کیا گیا اور وہ پچھلے چھ ماہ سے قید کاٹ رہا ہے۔
بیوہ خاتون نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ان کے بیٹے غلام حسین کے ساتھ انصاف کیا جائے۔
