اسلام آباد:وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کی سمری کی منظوری دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ پر 4 عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحیٰ کی تعطیلات 6 جون سے 9 جون تک ہوں گی-
