درہ آدم خیل میں گھر میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق خیبرپختونخوا میں کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل کے گھر میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے
جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔
حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا
پولیس دھماکے کی نوعیت کا تعین کررہی ہے، امدادی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔
