کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ،ممبر صوبائی اسمبلی سندھ یوسف مرتضیٰ بلوچ، وائس چیئر مین جام محمد جو کھیو، کونسل ممبر محمد رفیق جو کھیو اور میونسپل کمشنر احمد یار کے ہمراہ فراہمی تنصیب واٹر سپلائی لائن غلام محمد جو کھیو گوٹھ اور تعمیرات باؤنڈری وال کمیونٹی سینٹر چنیسر جو کھیو گوٹھ یوسی شاہ مرید گڈاپ ٹاؤن کا افتتاح کیاگیا
افتتاحی تقریب میں جنرل سکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر امداد جوکھیو،سابقہ چیئر مین مارکیٹ کمیٹی علی احمد جو کھیو مقامی معززین اور بلدیاتی افسران نے شرکت کی۔
چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ ہم نے گڈاپ ٹاؤن کے عوام سے جو وعدے کیے تھے، ان پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے، فراہمی اور تنصیب واٹر سپلائی لائن غلام محمد جو کھیو گوٹھ سے پانی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی، جب کہ کمیونٹی سینٹر کی باؤنڈری وال مقامی افراد کے لیے محفوظ اور بہتر ماحول فراہم کرے گی, ہم ترقیاتی کاموں کے سفر پر تیزی سے گامزن ہیں
(ایم پی اے)یوسف مرتضیٰ بلوچ نے کہاعوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے, ان منصوبوں کا مقصد شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہے، گڈاپ کے عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے، ہم اسے عملی اقدامات سے نبھائیں گے،صوبائی حکومت گڈاپ ٹاؤن کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
وائس چیئر مین جام محمد جو کھیو نے کہاگڈاپ ٹاؤن کی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے,ہم ترقیاتی منصوبوں کو شفافیت اور رفتار کے ساتھ مکمل کر رہے ہیں, عوام کا تعاون ہمارے لیے حوصلہ افزا ہے، اور ہم ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے
اس موقع پر میونسپل کمشنر احمد یار ،کونسل ممبر امن دین جو کھیو،عبدالستار جو کھیو، عیسیٰ بلوچ،دانش برفت ،سنی عاشق مسیح، یوسی چیئر مین شاہ مرید شاہ جہان خاصخلیی، ڈائریکٹر(ایچ آر ایم) ہمایوں عمران خان، سپرنٹنڈنٹ انجینئر(ایم اینڈ ای) نور علی جمالی، سپرنٹنڈنٹ انجینئر(بی اینڈ آر) فرمان علی لاشاری ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر، ڈائر یکٹر پراپرٹی سہیل یار خان، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ ہدایت اللہ شیخ، ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر جلال حنیف،(اے ای ای) ایم اینڈ ای وسیم آرائیں، (اے ای ای) بی اینڈ آر مھران ملک،ایکسین (بی اینڈ آر) کریم بخش بروہی،ڈپٹی ڈائر یکٹر(ایچ آر ایم) سر فراز احمد کھتری،سب انجینئر (ایم اینڈ ای) ارشد لاشاری،سب انجینئر مرتضیٰ درس پی ایس چیئر مین لعل جان نبی بھی موجود تھے۔
