گڈاپ ٹاؤن کے زیر اہتمام یومِ تکبیر کے موقع پر خصوصی ریلی کا انعقاد کیا گیا

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے زیر اہتمام یومِ تکبیر کے موقع پر گڈاپ ٹاؤن آفس میں خصوصی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف محکمہ جات کے افسران، اراکینِ کونسل اور ٹاؤن عملے نے بڑی تعداد میں شرکت کی

اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین طارق عزیز بلوچ، میونسپل کمشنر احمد یار، ڈائریکٹر(ایچ آر ایم) ہمایوں عمران خان، سپرنٹنڈنٹ انجینئر(ایم اینڈ ای) نور علی جمالی، ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر، چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر لبنیٰ مقبول، ڈائریکٹر سینٹیشن اشرف بلوچ، ڈائر یکٹر پارک محمد افضل لغاری، ڈائر یکٹر پراپرٹی سہیل یار خان، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ ہدایت اللہ شیخ، ڈپٹی ڈائر یکٹر(ایچ ار ایم) سر فراز احمد کھتری، پی ایس چیئر مین لعل جان بنی سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھ کر تاریخ رقم کی، 28 مئی 1998 کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک سنہرا باب ہے،یہ دن اس عزم کی تجدید ہے کہ ہم اپنی خودمختاری، سا  لمیت اور قومی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایٹمی تجربات صرف طاقت کا مظاہرہ نہیں تھے، بلکہ یہ دشمن کو یہ پیغام دینے کے لیے  تھا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ضرور ہے، لیکن اپنے دفاع کے لیے ہم ہر حد تک جا سکتے ہیں، آج کے دن ہمیں اُن سائنسدانوں، انجینئرز، مسلح افواج اور قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،یومِ تکبیر قومی اتحاد، یکجہتی اور قربانی کی علامت ہے، اور ہمیں چاہیے کہ ہم اسی جذبے سے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کریں۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ یومِ تکبیر ہمیں اتحاد، یکجہتی اور قربانی کا پیغام دیتا ہے، یہ دن پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے، جس نے ہمیں ایٹمی قوت کے طور پر دنیا میں باوقار مقام عطا کیا

میونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں ہمارے سائنسدانوں اور افواجِ پاکستان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں،تقریب کا اختتام ملک کی سلامتی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کے ساتھ کیا گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں