استحکام پاکستان و بنیان مرصوص کانفرنس: علما کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی

استحکام پاکستان و بنیان مرصوص کانفرنس: علما کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی

تحریک اتحاد بین مسلمین کے تحت لاہور میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی "استحکام پاکستان وبنیان مرصوص کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا  جس میں تمام مکاتبِ فکر کے ممتاز علمائے کرام نے شرکت کی۔

کانفرنس کی صدارت مولانا زبیر ورک نے کی جبکہ مہمان خصوصی سید اسامہ اجمل قاسمی تھے جبکہ استحکام پاکستان کانفرنس سے جماعت اہلحدیث، وفاقی وزرا اور ممتاز علمائے کرام نے خطاب کیا۔

مقررین نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ "پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر ثابت کیا کہ وہ دنیا کی پہلے نمبر کی فوج ہے”پاک فوج عالم اسلام کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے اسلام دشمن قوتیں ہمیشہ ناکام رہیں گی۔

کانفرنس سے خطاب میں مقررین کا مزید کہنا تھا کہ بھارت خطے میں دہشت گردی پھیلا کر اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتا ہے،۔پاک فوج نے ہمیشہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، آئندہ بھی دشمن کو ایسا سبق سکھایا جائے گا کہ وہ دوبارہ جرات نہیں کر پائے گا۔یہ ملک ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، ہم اسے اتحاد و یگانگت سے سیسہ پلائی دیوار بن کر محفوظ رکھیں گے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر  پاکستان کی شہ رگ ہے اس کو آزاد کروانا پاک فوج اور حکومت پر فرض ہو چکا ہے،جزبہ جہاد سے سرشار پاک فوج کے جوان کشمیر کی آزادی کا خواب پورا کریں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں