کراچی: کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع نجی نرسنگ کالج میں شاندار سائنس فیئر کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات نے بڑے جوش و خروش سے شرکت کی۔
میلے کے دوران طلباء نے مختلف سائنسی ماڈلز پیش کیے جن میں اعصابی نظام، پیشاب کا نظام، خصوصی حواس، انڈر آرم گلینڈ، خون کا جمنا، کہنی کے جوڑ، پٹھوں کا نظام، دوران خون، نظام ہاضمہ اور دیگر کئی تعلیمی ماڈلز شامل تھے۔
طلباء نے اپنے ماڈلز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی،تقریب میں کالج کی پرنسپل نجمہ سلطانہ، کوآرڈینیٹر اخلاق قادری، مالکان غلام مجتبیٰ قادری، ایڈمنسٹریٹر علی مہر اور دیگر سمیت اساتذہ، طلباء اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے طلباء کی محنت کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
میلے کو دیکھنے کے لیے مختلف کالجوں کے اساتذہ اور طلبہ بھی آئے جنہوں نے سائنس کے ماڈلز کو سراہا اور طلبہ کی کاوشوں کو سراہا۔
تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں اور صحافیوں غلام مصطفی کہاور، یونس چانڈیو، زلفی چانڈیو، خالد جلبانی، فیاض چانڈیو اور دیگر کو اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔