میئر کراچی نے وزیر صحت کے ہمراہ سوبھراج میٹرنٹی ہسپتال میں او پی ڈی کا فتتاح کردیا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر افتتاح تقریب کی تصاویر شیئرکیں۔
میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کیپشن میں لکھا کہ کے ایم سی کے سوبھراج میٹرنٹی ہسپتال میں وزیر صحت کے ساتھ مل کر نئے تیار کردہ این آئی سی یو، پیڈیاٹرک یونٹ اور او پی ڈی کا افتتاح کرنے پر خوشی ہوئی۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ زچگی ہسپتال ہمارے شہر کے قدیم ترین زچگی مراکز میں سے ایک ہے جو KMC کے تحت کام کر رہا ہے۔ اب سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کے تعاون سے مریضوں کی بہتر خدمت کے لیے مزید بہتری لائی جا رہی ہے۔
