صارفین فوری اپنے اکاؤنٹس کے پاسورڈ تبدیل کریں: پاکستان سائبر ایمرجنسی ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی

صارفین فوری اپنے اکاؤنٹس کے پاسورڈ تبدیل کریں: پاکستان سائبر ایمرجنسی ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی
18کروڑ سے زائد صارفین کے پاس ورڈ اورحساس معلومات چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے

عالمی سطح پر اٹھارہ کروڑ سے زائد صارفین کے پاس ورڈ اور حساس معلومات چوری ہونے کے معاملے پر پاکستان نیشنل سائبر ایمرجنسی ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی ہے

18کروڑ سے زائد صارفین کے پاس ورڈ اورحساس معلومات چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جس سے عالمی ڈیٹا لیک سے گوگل، فیس بک، ایپل سمیت بڑی کمپنیوں کے صارفین متاثر ہوئے ہیں

اس حوالے سے پاکستان کی نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے بھی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

سرٹ کی ایڈوائزی کےمطابق انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ سمیت حکومتی پورٹلز کی معلومات بھی چوری کی گئی

عالمی سطح پر صارفین کے اکاؤنٹس کی معلومات چوری کی گئیں،پاکستانی صارفین فوری طور پر اپنے اکاؤنٹس کے پاسورڈ تبدیل کریں۔

ڈیٹا لیک سےشناخت چوری،اکاؤنٹ ہیک اور سائبر حملوں کا خطرہ ہوسکتا ہے

سرکاری ادارے اور مالیاتی اکاؤنٹس بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے،حکومت اور حساس اداروں کے نظام بھی خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔

ایڈوائزی میں صارفین اپنے اکاؤنٹس پر دو مرحلہ جاتی توثیق کے عمل کو فعال کریں،حساس معلومات چرا کر ڈیٹا بیس میں رکھی گئی،خودکار حملے شروع ہوسکتے ہیں

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی صارفین کو پاس ورڈ منیجر کے استعمال کی سفارش کی گئی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں