spot_img

وزیراعظم کا نائلہ کیانی کو "کنچن جنگا” سر کرنے پر خراجِ تحسین پیش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کو دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی "کنچن جنگا” سر کرنے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نائلہ کیانی یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں، جو پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

وزیراعظم نے نائلہ کی کامیابی کو پاکستانی خواتین کے حوصلے اور عزم کی روشن مثال قرار دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستانی کھلاڑی کھیل کے ہر شعبے میں ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کر رہے ہیں، اور کوہ پیمائی جیسے کٹھن اور جان جوکھوں والے کھیل میں خواتین کا نمایاں کردار ایک مثبت تبدیلی کی علامت ہے۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت ایسے باہمت نوجوانوں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں