سندھ بھر میں پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی کے لیے سیپا کی آگاہی مہم تیز

کراچی: سندھ بھر میں پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی کے لیے سیپا کی آگاہی مہم تیز

کراچی: سندھ حکومت نے15 جون سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے صوبے بھر میں سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کی آگاہی مہم تیز کردی ہے۔

سیکریٹری ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی آغا شاہنواز خان کی خصوصی ہدایات پر حیدرآباد، سکھر، گھوٹکی، نوشہروفیروز، سانگھڑ، لاڑکانہ، ٹنڈو الہ یار، سجاول، میرپورخاص اور شہید بینظیر آباد میں مارکیٹس، ہول سیل مراکز، ریٹیل شاپس اور مینوفیکچرنگ یونٹس کا معائنہ کیاگیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن تقسیم کیےگئے۔

میرپورخاص میں پلاسٹک اسکریپ یونٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سیپا کے روبرو پیشی کے نوٹس جاری کیے گئے جبکہ سکھر میں چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے اجلاس میں کاروباری طبقے نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تاہم اس بات پر زور دیا کہ پابندی کا آغاز کراچی میں مینوفیکچرنگ یونٹس سے کیا جائے۔

سیکریٹری ماحولیات آغا شاہنواز خان کہتے ہیں کہ پلاسٹک بیگز نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہے ہیں بلکہ انسانی صحت کے لیے بھی مضر ہیں۔عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے بھرپورمہم چلا رہے ہیں اور اس کا مقصد زیرو ٹالیرنس ہے۔ ماحولیاتی قوانین کے نفاذ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ماحولیات دوست محمد راہموں نے بھی زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کی ہیں اور تمام اسٹیک ہولڈرز تعاون کرکے حب وطنی کا ثبوت دیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں