اہلیان نیو کراچی ٹاؤن کو صحت مند ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے:چیئرمین محمد یوسف

کراچی: نیو کراچی ٹاؤن میں پارکوں کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کا عمل جاری۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے یونین کونسل نمبر 5 0   الاقصیٰ پارک اوریونین کونسل نمبر 10  میں قائم ربانی پارک کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر یونین کونسل  5 0  کے چیئرمین راجہ عطا الرحمٰن اور یونین کونسل 10 کے  چیئرمین فیصل قاری،ڈائریکٹر باغات آفتاب احمد،ا نجینئر بی اینڈ آر ساجد صدیقی،انجینئر بی اینڈ آر صفدر حُسین و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

دورے کے موقع پر ڈائریکٹر باغات آفتاب احمدنے منصوبوں کی تفصیلات اور پیش رفت سے ٹاؤن چیئرمین محمد یوسف کو آگاہ کیا۔

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے پارکوں کی تعمیر نو اور تزین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ پارکوں کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ علاقہ مکین خوشگوار اور صحت مند ماحول میں وقت گزار سکیں.

انہوں نے کہا کہ نیو کراچی کی عوام کے لیے صاف ستھرا، صحت مند اور تفریحی ماحول فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، اہلیان ِنیو کراچی ٹاؤن کو صحت مند اور خوشگوار ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ ٹاؤن میں موجود پارکوں کی تعمیر نو، تزئین و آرائش اور نئی سہولیات کی فراہمی کا عمل تیزی سے جاری ہے تاکہ شہریوں کو صحت بخش اور ماحول دوست سرگرمیوں کے مواقع میسر آ سکیں۔

چیئرمین محمد یوسف نے مزید کہا کہ ربانی پارک اور الاقصیٰ پارک کی بحالی اور ترقیاتی کام مکمل ہوتے ہی یہ مقامات اہلِ علاقہ کے لیے ایک خوبصورت اور معیاری تفریح گاہ کی حیثیت اختیار کرلیں گے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی، روشنی کے انتظامات، اور بچوں کے کھیل کے لیے جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔واضح رہے کہ نیو کراچی ٹاؤن کی حدود میں موجود پارک اور تفریحی مقامات گزشتہ کئی برس سے توجہ کے منتظر تھے، جن کی بحالی کے لیے موجودہ بلدیاتی انتظامیہ بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے چیئرمین محمد یوسف کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے اور شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ منصوبے جلد پایہ تکمیل تک پہنچ کر نیو کراچی کے ماحول میں مثبت تبدیلی لائیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں