گلبرگ ٹاؤن کے دستگیر روڈ پر ہائی ماسٹ اسٹریٹ لائٹس منصوبے کا افتتاح کیا گیا

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کے ہمراہ دستگیر روڈ پر ہائی ماسٹ اسٹریٹ لائٹس منصوبے کا افتتاح کیا۔

اس منصوبے کے تحت کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز سے لے کر بھاء جان چوک تک 31 فٹ اونچے37 پولز پر جدید 200 watt کی اسٹریٹ لائٹس نصب کی گئی ہیں۔افتتاحی تقریب میں امیر جماعت اسلامی کراچی وسطی کامران سراج،ایک۔ سی۔ این۔ایم اینڈ ای محمد یاور، یوسی چیئرمین عظیم اللہ حسینی، وائس چیئرمین اویس بیگ مقامی رہنماؤں، علاقہ مکینوں اور بلدیاتی عملے نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی شہریوں کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اور شہر کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی چیئرمین عوام کی تکالیف کا ازالہ کر رہے ہیں محدود وسائل کے باوجود عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب سے نہ صرف شاہراہ کی روشنی بہتر ہوگی بلکہ عوام کو تحفظ اور سہولت بھی میسر آئے گی۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی کامران سراج نے کہا کہ چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ گلبرگ ٹاؤن کو چمکتا دمکتا اور روشن  ٹاؤن بنا رہے ہیں اس ڈیڑھ سال کے قلیل عرصے میں بیشمار  سڑکیں  پیور بلاگ تعمیر کی گئی اور کہیں جگہوں پر استرکاری بھی کی گئی اور مزید کاموں کا سلسلہ جاری ہے جس سے گلبرگ ٹاؤن کی عوام مستفیض ہو رہی ہے

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ علاقہ مکینوں کی دیرینہ شکایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے یہ منصوبہ مکمل کیا گیا ہے، جو علاقے کی ترقی کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔یہ سب کام ایک ٹیم ورک کا حصہ ہے اس میں تمام لوگوں کی محنت شامل ہیں ہم گلبرگ ٹاؤن کو گل برگ بنانے میں مصروف عمل ہیں ہمارا سلوگن ہے،” کلین گرین اور روشن گلبرگ ٹاؤن ”اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب سے نہ صرف ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی بلکہ جرائم کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی، جس سے شہریوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور ٹاؤن میں مزید ترقی اور کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں