اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے وفد نے ملاقات کی
ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ پاکستان کی معاشی صورتحال ، جاری آئی ایم ایف پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام لانے میں مددگار ثابت ہوا، پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پروگرام سے ملک میں معاشی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا،آئی ایم ایف ترقی پزید ممالک کی اقتصادی ترقی میں کردار ادا کر رہا ہے۔
صدر مملکت نے پاکستان کی معاشی ترقی میں آئی ایم ایف کے کردار کو سراہا
وفد کا پاکستان میں معاشی اصلاحات اور عالمی مالیاتی ادارے کے پروگرام پر اظہارِ اطمینان، وفد نے کاہ کہ پاکستان کیلئے عالمی مالیاتی ادارے کا پروگرام درست سمت میں گامزن ہے،· آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان میں افراطِ زر، زرمبادلہ کے ذخائر اور مالیاتی خسارہ میں استحکام لانے میں مدد ملی۔
صدر مملکت نے پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے پر عالمی مالیاتی ادارے کا شکریہ ادا کیا اور معیشت کی بہتری کیلئے وزارتِ خزانہ اور اسکی ٹیم کے اقدامات کو سراہا۔
