کراچی: جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں۔نیو کراچی ٹاؤن میں بلدیاتی سہولیات کی بہترفراہمی کے لئے اہم پیش رفت۔
نیو کراچی ٹاؤن کے وہیکل بیڑے میں الیکٹرک اسکائی لفٹر شامل۔ چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کاوائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ الیکٹرک اسکائی لفٹر کا افتتاح کیا
افتتاحی تقریب میں سینیئرڈائریکٹر ایڈمن شمعونہ صدف، ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن مشتاق احمد خان،XEN ایم این ڈی ندیم حیدر، سینیئر آفیسر بی اینڈ آر فیصل صغیر،کوآرڈینیٹرٹاؤن چیئرمین و وائس چیئرمین یونین کمیٹی نمبر 9 حنظلہ انور قریشی،وائس چیئرمین یوسی 5 عمران شفیق،سینیئر آفیسر باغات جاوید جمال سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں عوامی مسائل کے فوری حل اور شہری سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔الیکٹرک اسکائی لفٹر کی نیو کراچی ٹاؤن میں موجود اسٹریٹ لائٹس کی مرمت و تبدیلی کے لئے اہم ضرورت تھی
انہوں نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کی میں شاہراہوں اور گلی محلوں میں نصب بجلی کے کھمبوں (پولز) پر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، مرمت اور دیکھ بھال میں کئی دشواریاں درپیش آتی تھیں،الحمد اللہ اس الیکٹرک اسکائی لفٹر کی بدولت اب نیو کراچی ٹاؤن میں اسٹریٹ لائٹس کی مرمت، تنصیب اور دیکھ بھال کا عمل نہایت آسان اور تیز رفتاری سے ہو سکے گا۔
اس موقع پر وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں اسٹریٹ لائٹس کی مرمت کے دوران مزدوروں اور عملے کو بلند کھمبوں پر چڑھنے میں مشکلات کا سامنا رہتا تھا اور حفاظتی مسائل بھی پیدا ہوتے تھے، تاہم جدید الیکٹرک اکائی لفٹر کے ذریعے اب ان تمام مسائل کا مؤثر حل ممکن ہو گیا ہے۔ اس کے ذریعے نہ صرف سڑکوں اور گلیوں کی روشنی کا نظام بہتر بنایا جائے گا جس کی وجہ سے رات کے اوقات میں عوام کی نقل و حرکت میں آسانی اور سیکیورٹی کے مسائل بھی کم ہوں گے۔
افتتاحی تقریب کے دوران افسران نے بھی چیئرمین محمد یوسف کی جانب سے شہری مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا عمل بھی مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔ اس اقدام سے شہریوں کو بنیادی سہولیات با آسانی دستیاب ہوں گے۔
