وائیس چیئرمین صدر ٹاؤن و ایم سی کا لائبریری میں قائم اسکول کا دورہ،بچوں سی بھی ملاقات

کراچی: وائس چیئرمین صدر ٹاؤن عبد الرحمان موتی والااور میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن نور حسن جوکھیونے دی جاگروتی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یو سی5میں واقع ہاشم گذر لائبریری میں قائم اسکول کا دورہ کیاجہان غریب بچوں کو مفت تعلیم دی جاتی ہے اس موقع پر بچوں سے بھی ملاقات کی۔

اسکول انتظامیہ کی جانب سے در پیش مسائل کے حل کی بھرپور یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صدر ٹاؤن انتظامیہ آپکے ساتھ ہے ہم سے جو ممکن ہوا ہم اس اسکول لئے کریں گے بعد ازان اسکول میں پڑھنے والے بچوں کے ہمراہ علاقے میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا

وائس چیئرمین صدر ٹاؤن عبد الرحمان موتی والا نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اپنی نوعیت میں ایک منفرد شجرکاری مہم ہے جس میں ایک تعلیمی ادارے میں جہاں پربچے مفت تعلیم حاصل کرتے ہیں

اس موقع پر یوسی 5کے چیئرمین انجینیئر فرحت مٹھو والا،ڈائریکٹر ویجیلنس جاوید اورنگزیب پہنور،نور حسین اعوان،شاہ جی بھوجانی،دانش سلاوٹ اور علاقع معززین بھی موجود تھے

اس شجرکاری مہم میں سانحہ 10 مئی میں شہید ہونے والے پاک افواج کے شہداء اور معصوم بچہ ارتضا عباس کے ساتھ ساتھ علاقے کے معزز مرحومین جنہوں نے علاقے کی بھلائی کے لیے بہت کام کیے بشمول مرحوم ہاشم گزدر لیاقت سولجر جرجیس علی ہوتی سینیٹر تاج حیدر اور دیگر مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے بھی پودے لگائے گئے۔

تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیئرمین صدر ٹاؤن عبد الرحمان موتی والااور میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن نور حسن جوکھیو کو دی جاگروتی کے فاؤنڈر انجینیئر رویندر کمارنے مہمانوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اس جگہ کو منشیات فروشوں نے اپنا اڈابنا لیا تھالیکن اس شجر کاری کے بعداب یہ جگہ ایک خوش گوار منظر پیش کر رہی ہے علاقے کے بچے جو یہاں پہ مفت تعلیم حاصل کرتے ہیں اب یہ ایک اچھی فضا میں تعلیم حاصل کریں گے۔

دریں اثناء و ائس چیئرمین صدر ٹاؤن عبد الرحمان موتی والااور میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن نور حسن نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے تمام ٹیم جاگروتی کو خراج تحسین پیش کیا کہ جاگروتی کی ٹیم علاقے میں نہ صرف تعلیم کی کمان ٹھانے ہوئے ہے بلکہ علاقے کی صفائی اور ماحولیات میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے

میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن نور حسن نے ھاشم گذدر لائبریری کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ اس لائبریری کو ہم ماڈل لائبریری بنائیں گے اور اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ لائبریری میں طلباء کو اخبارات،کتابیں اور رسائل و جرائد تک آسانی سے رسائل حاصل ہو اور وہ بہتر ما حول میں مطالعہ کر سکیں اور پرانی کتابوں کے ساتھ ساتھ جدید علوم اور معلومات پر مبنی کتب کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں