لاڑکانہ: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ محمد سلیم بلوچ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سابقہ صوبائی وزیر و ایم پی اے سہیل انور سیال ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری و ایم پی اے جمیل احمد سومرو ، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ فقیر محمد شیخ ، ترجمان سندھ حکومت بلند خان جونیجو ، پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے عادل الطاف انڑ، مئیر لاڑکانہ انور لہر، چئیرمین ضلع کونسل لاڑکانہ اعجاز احمد لغاری، بلدیاتی نمائندگان، ضلعی عہدیداران موجود. تھے
ایڈیشنل سیکرٹری محمد بخش جڑوار ، کمشنر لاڑکانہ طاہر حسین سانگی ، ضلعی کمشنر وجاہت غفور، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران اور ضلعی انتظامیہ نے شرکت کی۔
ضلع لاڑکانہ میں جاری محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال اور ان کے حل کے لئے تجاویز طلب کی گئی.
محمد سلیم بلوچ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے منشور کے مطابق لاڑکانہ سمیت سندھ کی عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں.ترقیاتی اسکیموں کو جلد سے جلد مکمل کئے جائیں. آر او اور الٹرا فلٹریشن پلانٹس کو 24 گھنٹے آپریشنل رکھنے کے لیے ویلج کمیٹی بنائے جائیں تاکہ عوام صاف پانی سے بروقت استفادہ حاصل کرسکیں.
محمد سلیم بلوچ نے مزید کہا کہ اپنے محکمہ کے افسران کو سختی سے ہدایت دی جاتی ہے کہ متعلقہ ایریاز کے اسٹیک ہولڈرز اور تنظیمی عہدیداران کے ساتھ رابطہ میں رہے تاکہ مسائل فی الفور حل کئے جائیں.
نئے مالی سال کے بجٹ 26-2025 کے حوالے سے ضلعی عہدیداران اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی.