کراچی: ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز علی بروہی اور آل پاکستان ماربل انڈسٹری ایسوسی ایشن چیئر مین ساؤتھ زون راحت شاہ سے ملاقات کی اور ٹیکس ریکوری میں بہتری اور باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔
ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے آج آل پاکستان ماربل انڈسٹری ایسوسی ایشن چیئر مین ساؤتھ زون راحت شاہ سے اہم ملاقات کی جس میں ٹیکس ریکوری کے نظام کو مؤثر بنانے اور تجارتی طبقے کے تعاون کو یقینی بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے دوران حاجی نواز علی بروہی نے اس بات پر زور دیا کہ بلدیاتی اداروں کی مضبوطی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے مقامی وسائل سے حاصل ہونے والی آمدنی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس کی بروقت ادائیگی سے نہ صرف بلدیاتی خدمات میں بہتری آئے گی بلکہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی بھی ممکن ہو سکے گی۔
آل پاکستان ماربل انڈسٹری ایسوسی ایشن چیئر مین ساؤتھ زون راحت شاہ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری بلدیاتی اداروں کے ساتھ ہے اور وہ ٹیکس ادائیگی میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے تجویز دی کہ ٹیکس نظام کو سہل اور شفاف بنایا جائے تاکہ تاجر طبقہ دلجمعی کے ساتھ اپنا حصہ ڈال سکے۔
ملاقات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے آئندہ بھی رابطے اور مشاورت کے عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا تاکہ باہمی اشتراک سے ٹاؤن کی ترقی اور عوامی فلاح کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر آغا خلیق وائس چیئرمین رانا عارف ،پریزیڈنٹ پی ایس 121 رؤف کاچھیلو ،افسر مالیات فیاض احمد چنہ، ڈپٹی ڈائریکٹر uipt مصطفی گبول ودیگر بھی موجود تھے
