ناظم آباد ٹاؤن کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی فتح پر یوم تشکر منایا گیا

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ناظم آباد کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی فتح پر یوم تشکر منایا گیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعظم ظفر نے تقریب میں مہمان خاص کی طورپر شرکت کی، امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی وجیح الحسن ، ٹاؤن چیئرمین سید محمد ظفر، نعما صدیقی وائیس چیئرمین ودیگر منتخب نمائیدگان نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں ٹاؤن کے مخلف اسکولوں کے 3 ہزار سے زائد بچوں کو بیگز، کتابیں اور دیگر گفٹ دی گئیں۔

بچوں نے قومی نغموں پر ٹیبلوز پیش کیئے جبکہ آتش بازی کا بھی خوب مظاہرہ کیا گیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعظم ظفر اور ٹاؤن چیئرمین سید محمد ظفر نے کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دشمن کو کم وقت میں شکست دیکر دنیا کو حیران کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، بھارت نے اگر کسی قسم کی حرکت کی تو ہماری افواج اس سے بھی زیادہ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں