غلط ڈائیونگ اور تیز رفتاری پر 194 ایف آئی آرز درج

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کو ٹریفک پولیس کی جانب سے 9 تا  16 مئی 2025ء تک کی پیش رفت رپورٹ پیش پی کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہیلٹمٹ نہ ہونے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر  43852 موٹرسائیکلز ضبط شدہ کی،فینسی نمبر پلیٹس اور کاکے شیشوں کی  3951 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 685 ہیوی اور لائٹ گاڑیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس نے 25 بڑی اور چھوٹی گاڑیوں کی فٹنس نہ ہونے پر رجسٹریشن منسوخ کرنے کی سفارش کی ہے

فٹنس نہ ہونے پر 663 بڑی اور چھوٹی گاڑیوں کی رجسٹریشن عارضی منسوخ کی جائے، ٹریفک پولیس کی سفارش

وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر22 چالان درج کیے گئے،وزیراعلیٰ سندھ کو چنگچی اور موٹرسائیکل رکشہ چلانے والوں کی بے ضابطگیوں پر بھی رپورٹ پیش کی گئی

وزیراعلیٰ سندھ کو چنگچی رکشہ کے خلاف ایک ماہ (16 اپریل تا 16 مئی 2025ء تک ) کی کارروائی کی رپورٹ پیش

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر بھر میں 11 ماڈل سڑکوں پر چنگچی و موٹر سائیکل رکشہ چلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ممنوعہ شاہراہ پر چنگچی و موٹر سائیکل رکشہ چلانے، غلط ڈائیونگ اور تیز رفتاری اور دیگر جرائم پر 194 ایف آئی آرز درج کی گئیں

434چنگچی اور موٹرسائیکل رکشہ کو تحویل میں لیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی

وزیراعلیٰ سندھ کو رپورٹ میں بتایا گیا کہ 434 ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا ہے، بغیر رجسٹریشن 25 چنگچی اور موٹرسائیکل رکشہ ضبط کئے  گئے ہیں، غیرقانونی طور پر ایل پی جی اور سی این جی لگانے پر 377 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی،مجموعی طور پر 12183 فائن ٹکٹس جاری کی گئی ہیں۔

قانون شکنی پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ کا آئی جی پولیس کو سخت ہدایات جاری۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں