گلبرگ ٹاؤن کی جانب سے پاک فوج سے یکجہتی اور آپریشن ”بنیانِ مرصوص” کی شاندار کامیابی پر یومِ تشکر منایا گیا

کراچی: گلبرگ ٹاؤن آفس میں چیئرمین گلبرگ ٹاؤنور میونسپل کمشنر  کی زیر صدارت ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک فوج سے یکجہتی اور آپریشن ”بنیانِ مرصوص” کی شاندار کامیابی پر یومِ تشکر منایا گیا۔تقریب میں ٹاؤن انتظامیہ، بلدیاتی نمائندگان،  اور عملے نے شرکت کی۔

شرکاء نے پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ملک کے دفاع و سلامتی کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ قوم کو مایوس نہیں کیا، اور آپریشن ”بنیانِ مرصوص” میں دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ ہماری افواج ملک کی سلامتی کی ضامن ہیں۔اور بالخصوص پاک فضائیہ نے دشمن کے حملوں کا جو منہ توڑ  جواب دیا اور دشمنوں کے جہازوں کو گرا کر یہ ثابت کیا کہ پاک فوج دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے اور ہر حالات میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ ہم امن کے خواہ ہیں جنگ نہیں چاہتے مگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو ہماری فوج پتھر کا جواب اینٹ سے دینا جانتے ہیں ہم سب کو چاہیے کہ ہم افواجِ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیں اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنائیں۔آخر میں ملکی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ایڈمن محمد علی، ڈائریکٹر کونسل سلیم احمد صدیقی، ڈائریکٹر بجٹ وسیم احمد اور ٹاؤن کے دیگر افسران اور عملہ موجود تھا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں