گڈاپ ٹاؤن میں یومِ تشکر ریلی کا انعقاد، پرچم کشائی بھی کی گئی

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے آج یومِ تشکر کے موقع پر گڈاپ ٹاؤن آفس میں پرچم کشائی اوروطن عزیز کی خیروبرکت کے لئے دعا کی،پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے نعرے بھی لگائے، اوریو م تشکرکے حوالے سے ریلی بھی نکالی گی۔

اس موقع پر ریلی سے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی جارحیت اور دہشتگردی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاک فوج نے کامیاب آپریشن ” بنیان مرصوص” کیا پاکستان کی عوام نے خراجِ تحسین اور اپنے جانباز سپاہیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، یومِ تشکر ہماری قومی یکجہتی، حب الوطنی اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو یاد کرنے اور شکر ادا کرنے کا دن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے وطن عزیز کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

وائس چیئر مین جام محمد جا کھیو نے کہا کہ بھارت خطے کے امن کو سبوتار کرنے کے سازشوں میں مصروف تھا لیکن پاکستانی فوج نے دہشتگردی کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا آج ہم یو تشکر کے سلسلے اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں، اس ریلی میں بلدیاتی نمائندوں، علاقائی  معززین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکاء نے پرچم کشائی اور قومی ترانے کے احترام میں خاموشی اختیار کی گئی۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر احمد یار،افسر مالیات افتخار احمد دایو،ڈائریکٹر HRM ہمایو ں عمران خان، ڈائر یکٹر پراپرٹی سہیل یار خان، ڈائر یکٹر انفارمشن رضوان صابر،لا ء افسر سہیل حمید قاضی، ڈپٹی ڈائر یکٹر HRMسرفراز احمد کھتری، آفیس سپرنٹنڈ نٹ سید محمد رضا رضوی، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمشن محمد شرجیل خان، اسسنٹ شاہ محمد شاہ،فوٹو گرافر محمد صدیق مسافر، محمد نعمان خان، کونسل آفیسر سجاد احمد، پی ایس چیئر مین لعل جان نبی ودیگر بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں