ٹاؤن چیئرمین لیاقت آباد کی درخواست پر نیپرا نے لوڈشیڈنگ متعلق کے الیکٹر تفصیلات مانگ لیں۔
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاقت آباد کے چیئرمین فراز حسیب کیجانب سے بدترین لوڈشڈنگ متعلق کے الیکٹرک کے خلاف نیپرا میں درخواست دی گئی تھی
اپنے جاری وڈیو بیان میں فراز حسیب نے کہا کہ ہماری درخواست پر نیپرا نے کے الیکٹرک سے لوڈشیڈنگ کے متعلق معلومات لی تو بتایا گیا کہ لو ریکوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔
فراز حسیب نے کہا کہ کے الیکٹرک کے موقف پر ہم نے کہا کہ لیاقت آباد کے ایسے بھی علاقے ہیں جہاں 8 گھنٹے بھی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاقت آباد کے چیئرمین فراز حسیب نے کہا کہ ہماری درخواست پر نیپرا نے کے الیکٹرک سے تمام تر تفصیلات مانگ لیں ہیں۔
فراز حسیب نے کہا کہ نیپرا کی جانب سے کہا گیا کہ اگر رات کے وقت لوڈشیڈنگ ہوتی ہے تو لوگوں سے کہیں کو وہ شکایت درج کروائیں۔
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاقت آباد کے چیئرمین فراز حسیب نے کہا کہ ہم عوام کی آواز بنگے رہیں گے،لوگ بھی ہمارا ساتھ دیں۔
