
کراچی (رپورٹ: گھنشام میگھواڑ) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں چوتھی انٹرنیشنل ٹیکسٹائل نمائش کے انتظامات سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اجلاس میں ڈی آئی جی ساؤتھ، ڈی ائی جی ایسٹ، ڈی ائی ٹریفک، ایس ایس پی ایسٹ، ایس ایس پی ملیر، ایس پی سیکیورٹی اور TDP کے ڈی جی نعمان بشیر و دیگر افسران و ممبران نے شریک ہوئے۔
نمائش میں شرکت کرنے والے غیر ملکی مندوبین اور دیگر بزنس کمیونٹی کے علاوہ شہریوں کی سیکیورٹی کو بھی غیر معمولی بنانے پر فیصلے کیے گیے۔
ائیرپورٹ تا ایکسپو سینٹر روٹس، مرکزی شاہراہوں،ہائی ویز، داخلی وخارجی راستوں وغیرہ پر پولیس پکٹنگ پیٹرولنگ سمیت مختلف پوائنٹس پر رینڈم اسنیپ چیکنگ کے تحت حفاظتی اقدامات کو ٹھوس اور غیر معمولی بنایاجائے. غیرملکی مندوبین کے قیام کے مقامات پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ٹریفک پلان پر عمل درآمد اور متبادل ٹریفک روٹس سے متعلق شہریوں کی آگاہی کے عمل کو بھی یقینی بنانے کا فیصلہ. اجلاس کے اختتام پر TDP کے ڈی جی و دیگر ممبران نے کراچی پولیس چیف کا شکریہ ادا کیا۔
