پیپلز پارٹی سندھ کا پاک-بھارت جنگبندی پر 15 مئی کو اظھار تشکر ریلیاں نکالنے کا اعلان

کراچی: پیپلز پارٹی سندھ نے پاک بھارت جنگبندی پر 15 مئی جمعرات کو سندھ بھر میں اظھار تشکر ریلیاں نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے اپنے جاری ایک پالیسی بیان میں کیا ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا ہے کے پیپلز پارٹی کیجانب سے پاک بھارت جنگبندی پر 15 مئی جمعرات کو شام 5 بجے سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں اظھار تشکر ریلیاں نکالی جائینگی۔اس ضمن میں پیپلز پارٹی کی سندھ بھر کی تمام ضلعی تنظیمیں اپنے اپنے اضلاع میں اظھار تشکر ریلیاں نکالیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے دو ائٹمی ممالک کے درمیان جنگبندی کرانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کے امریکی صدر نے پاک بھارت کشیدگی ختم کرواکر جنگبندی کے متعلق اپنی انتخابی مھم کے نعرے پر عمل کرکے دکھایا ہے۔

انہوں نے کہا کے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے  اور جرات کا مظاھرہ کرنے پر فضائیہ، بحری اور پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور جنگیں کسی مسئلے کا حل نہیں،مذاکرات ہی مسئلے کا حل ہیں۔

نثار کھوڑو نے کہا کے پاک بھارت سیز فائر کے بعد سندھ طاس معاھدے کے تنازعہ کو بھی حل ہونا چاہئے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بین الاقوامی فورمز پر پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے اور امن پسندی کی سوچ کے متعلق آواز اٹھا کر اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں