جے یو آئی کے انڈیا بارڈر کے قریب ماتلی بدین میں جےیوآئی کے تحت دفاعِ پاکستان کانفرنس،دفاع پاکستان کانفرنس میں عوام نے ملکی سرحدوں کے تحفظ کا حلف اٹھایا
جےیوآئی کے صوبائی امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے خطاب میں کہا کہ ہم امن کے داعی تھے، ہیں اور رہیں گے، مگر اسے کمزوری نہ سمجھا جائے۔
علامہ راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ بھارت نے للکارا ہے، جے یو آئی کے کارکن مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ہر محاذ پر تیار ہیں۔
ہم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اشارے کے منتظر ہیں۔نریندر مودی اسلام اور مسلمانوں کا دشمن ہے، اسرائیل کے ساتھ مل کر مساجد کو نشانہ بنا رہا ہے۔
رہنما جے یو آئی ف علامہ راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ پہلا میزائل مسجد پر گرایا گیا، مودی کی اسلام دشمنی بے نقاب ہوچکی۔ہم 313 صحابہ کی سنت زندہ کریں گے، ہزاروں کے مقابلے میں ڈٹنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔اسلام کے سپاہی اور پاکستان کے محافظ دشمن کے گھمنڈ کو خاک میں ملا دیں گے۔
علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے، ان شاء اللہ پرچم دہلی میں بھی لہرائیں گے۔
انڈین بارڈر کے قریب منعقدہ دفاعِ پاکستان کانفرنس میں عوام کی تاریخی شرکت ، شرکاء ملک کے تحفظ کیلئے پرعزم
کانفرنس سے جےیوآئی کے دیگر رہنماؤں کا خطاب، وطن کے دفاع کے لیے یکجہتی کا اظہار
