کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو، ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے مشن کے نمائندگان، منصوبے کے کنٹریکٹرز، انجنیئرز، اور ٹرانس کراچی کے سینئر افسران نے شرکت کی
اجلاس میں ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، منصوبے میں درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔لاٹ تھری، ڈیپوز کی ڈزائنس، بایو گیس پلانٹ سمیت دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال
کے فور واٹر پروجیکٹ کی ایگمینٹیشن اور متعدد کمپنیوں کی جانب سے یوٹیلٹی کی تنصیبات کی منتقلی اہم مسائل ہیں، اجلاس میں آگہی
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی جدید، ماحول دوست اور پائیدار پبلک ٹرانسپورٹ نظام کی جانب ایک تاریخی قدم ہے،تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کام میں دگنی تیزی لائیں، زیادہ سے زیادہ وسائل میدان میں اتاریں، اور منصوبہ جلد از جلد مکمل کریں،ریڈ لائن صرف ایک ٹرانسپورٹ منصوبہ نہیں بلکہ کراچی کے عوام سے ایک بہتر، صاف ستھرا اور قابلِ رسائی شہری مستقبل کا وعدہ ہے،یوٹیلٹیز کی منتقلی سمیت دیگر ایشوز کے حل لئے اقدامات کئے اٹھائے گئے ہیں۔؎
اجلاس میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نمائندوں نے بھی اپنی مکمل معاونت کی یقین دہانی کروائی
