سید وقار مہدی سینیٹر منتخب

کراچی: وزیر محکمہ لائیواسٹاک اینڈ اینڈ فشریز سندھ محمد علی ملکانی نے سید وقار مہدی کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقار مہدی کا سینیٹر بننا جمہوریت اور عوامی خدمت کی جیت ہے۔سینیٹ میں وقار مہدی سندھ کی بھرپور ترجمانی کریں گے۔چیئرمین بلاول بھٹو کا وژن وقار مہدی جیسے باصلاحیت رہنماؤں کی صورت میں ظاہر ہو رہا ہے۔

محمد علی ملکانی نے کہا کہ وقار مہدی پارٹی کے وفادار اور متحرک جیالے ہیں، ان کی کامیابی کارکنان کا حوصلہ بڑھائے گی۔جمہوریت کے فروغ میں وقار مہدی کی خدمات لائق تحسین ہیں۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کارکنوں کو عزت دی ہے۔وقار مہدی کی کامیابی سندھ کے عوام کی آواز کی سینیٹ تک رسائی ہے۔

صوبائی وزیر محمد علی ملکانی کا کہنا تھا کہ وقار مہدی سینیٹ میں پارٹی منشور اور عوامی ترجیحات کا بھرپور دفاع کریں گے۔یہ کامیابی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔سندھ کے نوجوانوں کے لیے وقار مہدی ایک رول ماڈل ہیں۔ہم امید کرتے ہیں کہ وقار مہدی اپنی بصیرت، تجربے اور جمہوری سوچ کے ساتھ سینیٹ میں نئی روح پھونکیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں