نیو کراچی ٹاؤن آفس میں لرننگ ڈرائیونگ لائسنس موبائل کیمپ کا انعقاد

کراچی: نیو کراچی ٹاؤن کے مکینوں کی سہولت، ٹریفک قوانین کی آگاہی کے فروغ کے لیے ٹریفک پولیس اور نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ کے باہمی تعاون سے نیو کراچی ٹاؤن آفس میں لرننگ ڈرائیونگ لائسنس موبائل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس اقدام کا مقصد علاقے کے شہریوں کو قانونی طور پر ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں آسانی فراہم کرنا اور ٹریفک کے نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے۔

اس سلسلے میں چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف، میونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ اور وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے مشترکہ طور پر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جلد از جلد اپنا لرننگ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں اور قانونی ڈرائیونگ کا آغاز کریں۔

انتظامیہ کے مطابق اس کیمپ میں شہری اپنا قومی شناختی کارڈ اور متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ نیو کراچی ٹاؤن آفس تشریف لا کر باآسانی لرننگ لائسنس بنوا سکتے ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے کہا کہ علاقے کے شہریوں کی سہولت اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کا حصول ہر شہری کا قانونی فریضہ ہے اور اس کیمپ کے زریعے شہریوں کو ٹاؤن آفس میں ہی یہ سہولت مہیا کی جا رہی ہے تاکہ انہیں دیگر دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔

میونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ٹریفک کے نظم و ضبط کو بہتر بنانا اور شہریوں کو قانونی تقاضوں سے آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن آفس میں آنے والے شہریوں کو نہ صرف لرننگ لائسنس جاری کیا جا رہا ہے بلکہ انہیں ٹریفک قوانین اور ڈرائیونگ کے بنیادی اصولوں کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری شہریوں کی ذمہ داری ہے اور نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ اس حوالے سے ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے

۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے لیے یہ سنہری موقع ہے کہ وہ قانونی لائسنس حاصل کر کے محفوظ ڈرائیونگ کے عمل کا حصہ بنیں۔آخر میں چیئرمین محمد یوسف نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور قانونی و محفوظ ڈرائیونگ کو فروغ دیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں