گڈاپ ٹاؤن چیئرمین کی افسران،اراکینِ کونسل، علاقہ معززین اور اے ڈی سی ملیر سے ملاقات

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے مرکزی آفس میں اعلیٰ افسران،اراکینِ کونسل علاقہ معززین اور (اے ڈی سی)ملیر ٹو بشیر میمن سے خصوصی ملاقات کی جس میں علاقے کے بنیادی مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور انکروچمنٹ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت کو عبادت سمجھ کر سرانجام دیا جا رہا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی طاقت کا سرچشمہ ہیں، اور ہم عوامی مسائل حل کرنے کے لیے ہر سطح پر کام کر رہے ہیں  ہمارا مقصد گڈاپ ٹاؤن کو ایک ایسا ماڈل ٹاؤن بنانا ہے یہاں پر ناجائز اور غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ جاری ہے جو مساوات، ترقی اور شفافیت کی جانب گامزن ہیں۔

چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن میں صفائی، واٹر سپلائی، نکاسی آب، سڑکوں کی مرمت، کمیونٹی سینٹرز اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ان شعبوں میں جاری منصوبے پارٹی منشور کے عین مطابق عوامی مفاد میں مکمل کیے جا ر ہے ہیں۔

وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر کارکن اور منتخب نمائندے عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے۔ ہم گڈاپ کے ہر شہری تک بنیادی سہولیات پہنچانے کے لیے پُرعزم ہیں

ملاقات میں موجود معززینِ اور اراکینِ کونسل نے چیئرمین کی قیادت اور پارٹی کے فلاحی ویژن پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا چیئرمین نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مشاورت کے بغیر کوئی پائیدار ترقی ممکن نہیں اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔اس موقع پر میونسپل کمشنر احمد یار، افسر مالیات افتخار احمد دایو،سپرٹینڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی، ڈائریکٹر پراپرٹی سہیل یار خان،ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ ہدایت اُللہ شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر(ایچ آر ایم)سرفراز احمد کھتری، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ عاطف بدر، اراکین کونسل سنی عاشق، پی ایس چیئرمین لعل جان نبی اور دیگر موجو د تھے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں