لانڈھی ٹاؤن انتظامیہ کا قبضہ مافیہ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

کراچی: چئیرمین لانڈھی عبدالجمیل خان نے امیر جماعت اسلامی  ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ۔وائس چئیرمین محمد عمران ۔ٹی ایم سی ابراہیم عمرانی ۔کواڈینیٹر اقبال سعید یوسی چیئرمینز ۔وائس چئیرمینز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  صحافی برادری کو بلانے  کا مقصد صحافی برادری کو  لانڈھی ٹاؤن میں موجود  قبضہ مافیا کو سرکاری اداروں کے ڈی اے کے ایم سی کی بھرپور سرپرستی سے آگاہ کرنا ہے۔

اس وقت لانڈھی ٹاؤن میں سرکاری زمینوں پر قبضہ گیروں نے ان اداروں کی مدد سے جعلی کاغذات بنوا کر سرکاری زمینوں پر ملکیت کا دعویٰ کررکھا ہے۔ قبضہ مافیا کے ساتھ ساتھ  سیاسی جماعتوں کے بعض کرپٹ عناصر کی قبضہ مافیا کو  بھرپور سپورٹ حاصل ہے۔

چئیرمین لانڈھی عبدالجمیل خان نے کہا کہ لانڈھی ٹاؤن انتظامیہ نے لانڈھی ٹاؤن کی حدود میں واقع سرکاری اراضی/دفاتر/پارکوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پٹیشن دائر کرنے کی تیاری کرلی ہے۔اسکے علاوہ250 سے زائد ایسے مقامات ہیں جو لانڈھی ٹاؤن کو بننے کے بعد ورثہ میں ملے ہیں جس میں سے  کچھ آباد اور  کچھ غیر آباد ہیں جن میں غیر آباد بلڈنگیں اور پلاٹ پر قبضہ کرنے کیلئے۔ کے ڈی اے اور کے ایم سی کے ساتھ ملکر سازشیں کی جارہی ہیں ہم ان 250 مقامات کے تحفظ کیلئے ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے جارہے ہیں۔ جو لانڈھی ٹاؤن انتظامیہ کی قبضہ مافیا کے خلاف عملی جنگ کا آغاز ثابت ہوگی

عبدالجمیل خان ہم تہیہ کرچکے ہیں سرکاری املاک پر قبضہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ہم کسی صورت قبضہ مافیا کو لانڈھی  ٹاون  کا حلیہ بگاڑنے اور زمینیں ہتھیانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔عوام نے ہمیں اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے ووٹ دے کر منتخب کیا ہے۔ہم تعمیر و ترقی کے لئے آئے ہیں۔سرکاری زمینوں پر قبضہ کسی کو بھی کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ لانڈھی ٹاون میں اس وقت (1) سابقہ یوسی6 آفس نزد مونو ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ 12ہزارمین روڈ لانڈھی (2)لانڈھی ٹاون کا پرانا ہائیڈرینٹ 36 بی زمان آباد لانڈھی 15 ہزار روڈ (3) لانڈھی ٹاؤن اسٹور یارڈ نزدالرازی میڈیکل سینٹر لانڈھی 3۔(4)کورنگی 5 اسٹیڈیم (5) سابقہ نرسری نزد سابقہ یوسی20 ا آفس ایم شریف روڈ(6) سابقہ صادق میرج ہال  سمیت  دیگر کئی اہم مقامات پر قبضہ مافیا قبضے کرنے کے لیے متحرک ہوچکا ہے۔اس سلسلے میں قبضہ مافیا کو کے ایم سی۔کے ڈی اے کے متعلقہ علاقائی ذمہ داروں اور  لانڈھی تھانے کی بھرپور سرپرستی حاصل ہے۔ا

چئیرمین لانڈھی نے کاہ کہ س وقت ایک سازش کے تحت لانڈھی ٹاون میں قبضہ مافیا تیزی سے مختلف سرکاری اراضیوں کو ہڑپ کرنے کے لیے یکجا ہو کر سرکاری وسیاسی سرپرستی میں قبضے کرنے کی سر توڑ کوششیں کررہی ہیں۔مگر لانڈھی ٹاون انتظامیہ انکی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔لانڈھی ٹاون انتظامیہ ایسے قبضے گیروں کو کسی صورت سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے نہیں دے گی

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں