spot_img

ٹیکس ترامیم معاملہ:چیئرمین آباد کا وزیراعظم سے اسٹیک ہولڈرز سےمشاورت کا مطالبہ

کراچی: حکومت کا ایف بی آر کے انکم ٹیکس لاء 2025 میں ترمیم کا معاملہ،

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے چئیرمین  محمد حسن بخشی کا ٹیکس ترامیم پر تحفظات کا اظہار

چیئرمین آباد نے وزیراعظم سے ایف بی آر کے اقدام پر فوری نظرثانی اور اسٹیک ہولڈرز سےمشاورت  کا مطالبہ کیا ہے

چیئرمین آباد محمد حسن بخشی نے کہا کہ ایف بی آر ترامیم پارلیمانی منظوری کے بغیر آرڈیننس کے ذریعے نافذ کی گئیں،ایف بی آر کو دیئے گئے یکطرفہ اختیارات کاروباری ماحول کے لیے خطرہ کُن ثابت ہوں گے۔

محمد حسن بخشی نے کہا کہ

ایف بی آر کو غیر مشروط اختیارات دینا ایسا ہے جیسے پولیس کو ماورائے عدالت قتل  کی اجازت دینا،بغیر نوٹس بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا اختیار آئینی و قانونی حقوق کے خلاف ہے۔ایف بی آر کے حالیہ اقدامات سے وقتی طور پر ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

چیئرمین آباد محمد حسن بخشی نے کہا کہ مگر اس ترمیم سے طویل المدتی اثرات معیشت کے لیے نقصان دہ ہوں گے،نئے آرڈیننس سے کاروباری برادری میں عدم تحفظ اور خوف کی فضا پیدا ہوگی،وزیراعظم شہباز شریف سے فوری طور پر ان ترامیم پر نظرثانی کی درخواست کرتے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں