نیا ٹیکس آرڈیننس واپس لیا جائے: رضوان عرفان

ٹیکس افسران کو بے جا اختیارات دینا ناقابل قبول ہیں: رضوان عرفان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نیا انکم ٹیکس آرڈیننس فوری طور پر واپس لیا جائے۔ٹیکس افسران کو بے جا اختیارات دینا کاروباری طبقے کیلئے مزید مشکلات پیدا کرے گا، جس سے نہ صرف کاروبار متاثر ہوں گے بلکہ کرپشن میں بھی اضافہ ہوگا۔

رضوان عرفان نے کہا کہ وزیر خزانہ نے چند ماہ قبل دعویٰ کیا تھا کہ ایف بی آر میں کرپشن کا خاتمہ کیا جائے گا، لیکن تاحال اس حوالے سے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا، اور کرپشن آج بھی جوں کی توں موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ پہلے ہی شدید دباؤ میں ہے، مہنگائی، کساد بازاری اور حکومتی پالیسیوں نے معیشت کو مفلوج کر دیا ہے، ایسے میں ٹیکس قوانین میں مزید سختی کرنا معقول اقدام نہیں۔

ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے وزیراعظم، وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر سے اپیل کی کہ تاجر برادری کے تحفظات کو سنجیدگی سے لیا جائے اور فیصلوں سے قبل مشاورت کو یقینی بنایا جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں