صفورا ٹاؤن کو کراچی کا بہترین ٹاؤن بنانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں:راشد خاصخیلی

کراچی: چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی سربراہی میں صفورا ٹاون مرحلہ وار بہتری کی جانب گامزن ہے سڑکوں سمیت پارکوں ،اسٹریٹ لائٹس، گرین بیلٹس سمیت دیگر بلدیاتی امور کو بہتر کیا جارہا ہے، صفورا ٹاؤن کراچی کا واحد ٹاؤن ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر شیڈول کے مطابق سوئپنگ، ونچنگ، اسٹریٹ لائٹس کی مرمت ،ملبہ اٹھانے کے کام کئے جارہے ہیں.

چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کا کہنا ہے کہ صفورا ٹاؤن کو کراچی کا بہترین ٹاؤن بنانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں یقین دلاتے ہیں کہ اپنے بلدیاتی دور میں صفورا ٹاؤن کو کراچی کے بہترین ٹاؤن میں شامل کرینگے۔

راشد خاصخیلی نے کہا کہ ٹاون میں پانی وسیوریج کے مسائل درست ہوں تو صفورا ٹاؤن کے انفراسٹرکچر کی بحالی مشکل نہیں ہے اور اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے جو چیلنجز ہیں انہیں اپنے طور پر دور کرنے کے ساتھ متعلقہ اداروں کی معاونت کو حاصل کرکے دور کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں ،صفورا ٹاؤن میں ساٹھ سالہ پرانے بلدیاتی مسائل دور ہو رہے ہیں جو بڑی کامیابی ہے الحمداللہ صفورا ٹاؤن میں جو ترقیاتی سفر شروع یوا ہے اس میں صفورا ٹاؤن میں موجود گوٹھوں سمیت ہر علاقے کو بلدیاتی سہولیات سے آراستہ کرینگے

چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کا کہنا ہے کہ میونسپل کمشنر امتیاز حسین مگسی سمیت دیگر محکموں کے افسران وملازمین کے تعاون سے جلد ہی صفورا ٹاؤن کو سہولیات سے آراستہ ٹاؤن بنائیں گے.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں