کراچی: ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق جامعہ کراچی میں پانی کی لائن کی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ بلک لائنوں کو چارج کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق بلک لائنیں چارج ہونے کے بعد ڈسٹری بیوشن لائنوں میں پانی کی روانی شروع کی جائے گی۔پیر کے روز شہر میں معمول کے مطابق پانی کی فراہمی بحال ہو جائے گی،شہریوں کو ہونے والی تکالیف پر واٹر کارپوریشن معذرت خواہ ہے۔
