کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان،امیر جماعت اسلامی ظلع گلبرگ وسطی کامران سراج اور چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فرازحسیب کے ہمراہ یونین کمیٹی نمبر04محمد وعلی قریشی پارک کا تزین وآرائش کے بعد افتتاح کیا۔
یہ لیاقت آباد ٹاؤن کی جانب سے ہفتہ افتتاح کے عنوان سے یونین کمیٹی نمبر 04 لیاقت آباد نمبر09 میں پانچواں افتتاح محمد علی قریشی پارک کا ہے افتتا ح امیر جماعت اسلامی منعم ظفر خان،امیر جماعت اسلامی ظلع گلبرگ وسطی کامران سراج دست مبارک سے ہوا،جس میں لیاقت آباد نمبر 09 کے رہائشی نوجوان عورتیں بچے بزرگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے اپنی بھرپور مسرت کا اظہار کیا
امیر جماعت اسلامی منعم ظفر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوے کہا میں چیئرمین لیاقت اباد ٹاؤن فراز حسیب،وائس چیئرمین اسحاق تیموری، یو سی چیئرمین عبید احمد،یونس بندھانی، جاوید احمد، یو سی پینل اور بالخصوص ڈائریکٹر پارک ریحان حمدانی اور چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کی پوری ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں اتنے مختصر عرصے میں لیاقت آباد جو چند سال پہلے کھنڈر کا نقشہ پیش کر رہا تھا جس کے سکول کھیلوں کے میدان اور پارک اجڑ چکے تھے اور جگہ جگہ کچرا کنڈیاں بنی ہوئی تھیں.
چیئرمین فراز حسیب جو کہ لیاقت آباد کے عوام سے وعدہ کر کے منتخب ہوئے تھے کہ وہ لیاقت آباد کے اسکولوں کھیلوں کے میدانوں پارکوں کو ان کی امنگوں کے مطابق بحال کریں گے،لیاقت آباد میں 15 پارک مکمل بحال کر دیے گئے ہیں جہاں عوام کی کثیر تعداد خوش گوارماحول میں سیر و تفریح کر رہی ہے، اسپورٹس کمپلیکس سوئمنگ پول روڈوں کی استرکاری اسٹریٹ لائٹس اربن فارسٹ جیسے تحفے لیاقت آباد کی عوام کو صرف دو سال کے قلیل عرصے میں چیئرمین لیاقت اباد ٹاؤن فراز حسیب اور ان کی ٹیم نے دے دیے ہیں،چونکہ ہمارا عزم یہی ہے کہ ہم اختیار سے بڑھ کر کام کرتے ہیں،ہمارا ویژن ہی عوام کی خدمت ہے اور جس تیزی کے ساتھ لیاقت آباد ٹاؤن ترقی کی منازل طے کر رہا ہے میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ وہ دن دور نہیں ہے کہ لیاقت اباد ٹاؤن پورے کراچی میں ماڈل ٹاؤن کے نام سے پہچانا جائے گا۔
امیر جماعت اسلامی گلبر گ کامران سراج نے چیئرمین لیاقت اباد ٹاؤن فراز حسیب اور ان کی پوری ٹیم کی صلاحیتوں پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت آباد میں جس تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے وہ ہمارے لیے قابل فخر ہے،آج لیاقت آباد کے اسکولوں میں بہترین ماحول میں تعلیم دی جا رہی ہے، جوکھیل کے میدان کچرے کے ملبے میں دبے ہوئے تھے آج وہاں پر صحت مند سرگرمیاں عروج پر ہیں،لیاقت آباد کے پارکس جو ویران ہو چکے تھے آج ان کی رونقیں بحال ہو چکی ہیں،آج ہمیں لیاقت آباد چمکتا دمکتا دکھائی دے رہا ہے۔
چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان،امیر جماعت اسلامی ظلع گلبرگ وسطی کامران سراج،یو سی چیئرمینز، وائس چیئرمینز او ر تمام بلدیاتی افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم نے چھ ماہ کے قلیل عرصے میں محمد علی قریشی پارک کی تزین و أرائش اور تعمیر کیا،لیاقت آباد نمبر09 کی عوام جانتی ہے کہ چھ ماہ پہلے پارک کہلانے کے قابل نہیں تھا، لیکن میرا اور میرے تمام یو سی چیئرمینز، وائس چیئرمین اور بلدیاتی افسران کی بھرپور محنت اور کاوشوں سے آج لیاقت آباد نمبر09 کے رہائشیوں کو محمد علی قریشی پارک کا تحفہ دیا
